شیموگہ:۔ ضلع سے 2 راؤڈی شیٹر کوپولیس نے شہر بدر کر دیا گیا ہے۔گنیش تہوارکے پس منظرکی وجہ سے یہ فیصلہ لیاگیا ہے ۔ اس دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقع کو موقع نہ ملے اور شہر میں امن وامان بحال رہے اس مقصد سے پولیس نے غنڈہ گردی کی فہرست میں شامل شمنت عرف شمنت نائک (28) اور آشریا کالونی کا ساکن سندیپ عرف سندیپ کمار (29) کو ایک ماہ کیلئے شہر بدرکر دیا ہے۔ان دونوں پر عوامی امن کو خراب کرنے، عوام میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شمنت نائک کے خلاف کل 15 مقدمات اور سندیپ کمار کے خلاف کل 10 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان دونوں کے خلاف وینوبا نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور شیموگہ کے سب ڈویژنل افسر ان نے احتیاطی اقدام کے طور پر انہیںشہر بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان دونوں افراد کو 25اگست 2022سے بتاریخ25ستمبر تک شیموگہ سب ڈویژن کی سرحد سے شہر بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔
