رافیل پر دوبارہ نہیں ہوگی جانچ:سپریم کورٹ

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ سپریم کورٹ نے رافیل( Rafale) معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ درخواست میں اس رپورٹ کی بنیاد پر دوبارہ تحقیقات کی مانگ کی گئی تھی جس میں فرانس کے کچھ نیوز پورٹلز پر ڈسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے ہندوستانی دلالوں کو اس معاملے میں رشوت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔دراصل سینئراڈوکیٹ ایم ایل شرما کی طرف سے ایک مفاد عامہ کی عرضی میں فرانس کی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی کچھ رپورٹوں کی بنیاد پر رافیل معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی مانگ کی گئی تھی۔ نیوز پورٹل میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈسالٹ ایوی ایشن نے رافیل سودے میں ہندوستانی بچولئے کو کو بھاری رقم دی تھی۔چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی والی بنچ نے وکیل ایم ایل شرما کی طرف سے دائر پی آئی ایل کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ "معاملے میں عدالت کی مداخلت کے لیے کوئی مقدمہ نہیں بنتا ہے "۔ اس معاملے میں اپنا کیس پیش کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شرما نے عدالت سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہر شخص خود کو بے بس محسوس کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر کوئی سوال کرنے کے لیے آگے نہیں آیا۔ اس پر چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ہم پہلے ہی آرڈر پاس کر چکے ہیں۔بحث کے بعد بی ایل شرما نے عرضی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس پر بنچ نے حکم تبدیل کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔ شرما اس پر بھی نہیں رکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی بی آئی کے پاس جا سکتے ہیں۔ اس پر بنچ نے کہا کہ آپ کو کوئی نہیں روک رہا ہے۔ آپ آزاد ہیں۔