طالبات پر جنسی حملہ: مروگا شری کو POCSO ایکٹ کے تحت گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

چتردرگا: چتردرگا کے مروگا سری کو پولیس نے ہاسٹل کی دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔چتردرگا پولیس نے جمعرات کی رات پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتاری عمل میں لائی۔چتردرگا دیہی پولیس اسٹیشن کے سی پی آئی بالاچندر نائک اور مولاکلمورو پولیس اسٹیشن کے سی پی آئی ستیش نے مٹھ میں داخل ہوکر مقدمہ درج کرنے کے 6 دن بعد گرفتاری کی کارروائی مکمل کی۔متاثرہ لڑکیوں نے منگل کو جج کے سامنے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان دیا۔ اس کے بعد پولیس نے مروگا مٹھ کے سوامی کی گرفتاری کی تیاری کر لی تھی۔ جمعرات کی رات پولیس نے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہےسوامی جی کی گرفتاری کے بعد ضلع بھر میں سخت سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ مورگا شری کا طبی معائنہ کروانےکے بعد انہیں میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا.