ہرشا قتل معاملہ ؛ 725 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور : بجرنگ دل کے ہرشا قتل معاملے میںنیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ین آئی اے ) کی خصوصی عدالت نے ملزمان کے تعلق سے 725 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ درج کی ہے ۔ دس ملزمان کے خلاف دائر کردہ چارج شیٹ میں ملزمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ہندوتوا تنظیموں سے جڑے ہوئے افراد کا قتل کرنے کا مقصد رکھتے تھے اس لئے پورے منصوبہ بندی سے اس سازش کو انجام دئے ہیں ۔ اسی سازش کی ایک کڑی ہرشا کا قتل ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پرانی دشمنی کی بنیادپر پہلے سے ہی ہرشا کو ٹارگیٹ بنایا گیا تھا او ر ملزمان جانتے تھے کہ ہرشاکا تعلق بجرنگ دل سے ہے ۔ اسکا قتل کرتے ہوئے اپنی چھاپ چھوڑنا انکا مقصد تھا۔ واضح ہوکہ 20 فروری کو ہرشا کا قتل کیا گیا تھا اسکے بعد پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی تھی ، آخر میں ریاستی حکومت نے اس معاملے پر کارروائی کرنے کے لئے نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ین آئی اے ) کو ذمہ داری سونپی تھی ۔