شیموگہ:بی ڈی اے ہائوزنگ منصوبے کیلئے جو ٹھیکہ دیاجاتاہے اس ٹھیکے میں ہمارے خاندان کا کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں ہے۔اس بات کا اطہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کیاہے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ بی ڈی اے لے آئوٹ کے ٹھیکے میں رشوت لینے کا الزام لگنے کی وجہ سے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکے اہل خانہ اورسابق وزیر ایس ٹی سوم شیکھر کے خلاف تحقیقات کیلئے خصوصی کورٹ نے احکامات جاری کئے ہیں،اس پر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے آج اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے خاندان کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے،اس بات کو لیکر پچھلے کئی سالوں سے ہمیں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے،اس تعلق سے اگر تحقیقات ہوتی ہے تو ہونے دیں،ا س تعلق سے ہم جواب دینے کیلئے تیارہیں۔اس موقع پر انہوں نےبوت سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کیلئے کارکنوں کو آواز دی اور بوت سطح پر من کی بات کا پروگرام منعقدکرنے کا اعلان کیا۔
