شیموگہ:۔مشتبہ نوجوان معاذ کے والد منیراحمدکی آخری رسومات آج دوپہر تیرتھ ہلی میں انجام پائی۔منیراحمد اپنے بیٹے کے حالات کو دیکھتے ہوئے پچھلے چند دنوں سے پریشان تھے جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑاتھا اور وہ جمعہ کے دن اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے ۔معاذکوان کے والدکی آخری دیدارکیلئےشیموگہ پولیس تیرتھ ہلی لے گئی تھی اور نمازجنازہ میں شرکت کروانے کے بعد اسے واپس شیموگہ لایاگیا۔غورطلب بات یہ ہے کہ منیراحمدکی وفات پرتیرتھ ہلی میں کم وبیش دُکانداراور کاروباری مراکزرضاکارانہ طو رپربند کئے گئے تھے اور ہر کوئی منیراحمد کی نیکیوںکو بیان کررہاتھا۔منیراحمدکے تعلق سے بتایاگیاہے کہ وہ نہایت سادہ،خوش مزاج اور صوم وصلوۃ کے پابندتھے اور لوگوں کی بڑی عزت تھی،یہی وجہ ہے کہ آج تیرتھ ہلی کے لوگ معاذکی حرکتوں کو نظراندازکرتے ہوئے منیراحمدکیلئے خراج عقیدت پیش کیا۔
