آصف حیات سید مخیم الدین کے پی سی سی وار روم ممبر مقرر ، ڈاکٹر ناصر حسین کو وجئے پورہ، حسن صاب کو گدگ ضلع کے انچارج کی ذمےداری 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکبالاپور:۔کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کے پی سی سی وار روم کے ارکان اور ضلع وار روم انچارج اور کوآرڈینیٹروں کی تقرری کا حکم جاری کیا ہے۔کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکنان اور کے پی سی سی کوآرڈینیٹر آصف حیات اور سید مخیم الدین کو کے پی سی سی وار روم کا ممبر مقرر کیا گیا ہے اور ضلع وار وار روم کے ممبران اور کوآرڈینیٹروں کی تقرری اور احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔کے پی سی سی کے نائب صدر حسن صاب دوتیہال کو گدگ ضلع کا وار روم انچارج اور نصیر حسین کو وجئے پور ضلع کا وار روم انچارج مقرر کیا گیا ہے۔کے پی سی سی کی طرف سے بنائی گئی ہر کمیٹی میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو نمائندگی دی جارہی ہے جو کے ایک خوش آئند اقدام ہے۔