مقروض کسانوں کی جائیداد ضبط نہیں کی جا سکے گی :بومئی

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔ ریاستی وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے ایک پروگرام کے دوران اعلان کیا ہے کہ اب مشکل حالات میں پھنسے ہوئے قرض دار کسانوں کی جائیداد بینکوں کی طرف سے ضبط نہیں کی جا سکے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک مصیبت اور پریشانیوں میں مبتلا قرض دار کسانوں کو بینکوں کی طرف سے نوٹس جاری کرنے اور ان کی جائداد ضبط کرنے کی کارروائی کی جاتی تھی ۔ اب اس سلسلے کو ختم کرنے کیلئے موجودہ قانون میں ترمیم کی جائیگی اور کسانوں کی جائدادیں ضبط کرنا غیر قانونی قرار دیا جائیگا ۔انہوں نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے دور اقتدار میں کیے گئے اہم فلاحی منصوبوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے بچوں کے لئے اسکالرشپ اسکیم شروع کی گئی اور اب تک 14 لاکھ کسان بچوں کو اسکالرشپ دی گئی ۔ زرعی مزدورں کے بچوں ، ماہی گیروں ، رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں ، بُنکروںکیلئےاسکیمیں بنائی گئیں ۔ تعلیم کے ذریعے روزگار کے منصوبے بنائے گئے ۔ اس کے علاوہ کسانوں کی بہتری کے لئے بغیر سود کے قرضہ ، آب پاشی سمیت کئی دوسرے اسکیمیں تیار کی گئی ہیں ۔