ریاض:۔سعودی عرب کا جدہ دنیا کے گرم تین شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔9 جون 2022 کو جدہ شہر کودنیا کا گرم ترین شہر قرار دے دیا گیا۔ اس روز دنیا بھر کے تمام خطوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارست 45.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا او وہ جدہ میں تھا۔عالمی موسمیاتی تنظیم جو دنیا بھر کی رصد گاہوں کا ڈیٹا ا کھٹا کرنے کی ذمہ دار ہے اس کے مطابق 9 جون 2022 کو سب سے زیادہ درجہ حرارت جدہ میں رہا تھا۔جدہ شہر میں گرمی بڑھنے کی وجہ’مشرقی ہوائیں تھیں۔ ان ہواؤں نے شہر میں گرمی بڑھا دی اور شہر کو گرد آلود، خشک اور پریشان کن ماحول والا شہر بنا دیا۔
