حیدرآباد : پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) پر مرکزی حکومت نے 5 سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ اب اس فیصلے پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مرکز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی پی ایف آئی کے نظریے کے خلاف ہیں لیکن پابندی کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔اویسی نے اس معاملے پر سلسلہ وار ٹویٹس کیں۔ اویسی نے کہا کہ پی ایف آئی پر پابندی کیسے لگائی گئی جب کہ خواجہ اجمیری دھماکوں کے مجرموں سے کوئی تنظیم وابستہ نہیں تھی؟ حکومت نے دائیں بازو کی تنظیموں پر پابندی کیوں نہیں لگائی؟ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پی ایف آئی کے نظریے کی مخالفت کی ہے اور جمہوری نقطہ نظر کی حمایت کی ہے۔ لیکن میں پی ایف آئی پر پابندی کی حمایت نہیں کرتا۔ چند لوگوں کے جرم کا یہ مطلب نہیں کہ پوری تنظیم پر پابندی لگا دی ۔
