سی بی آئی ، ای ڈی بی جےپی لیڈروں کے خلاف کیوں نہیں کررہے ہیں کارروائی؟دنیش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور : کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کے گھر پر سی بی آئی کے چھاپوں کو لے کرسابق وزیر دنیش گونڈورائو نے سوال اٹھایا ہے کہ مود ی کے اقتدار میں آنے کے بعد سی بی آئی ، ای ڈی اور آئی ٹی کے اہلکاروںنے بھاجپا لیڈر وںکے گھروں پر چھاپے کیوںنہیں مارے ہیں ؟۔ انہوںنے کہا کہ 40 فیصد کمیشن کا کاروبار کرنے والے بھاجپا لیڈروں کے گھروں پر چھاپے کیوں نہیں پڑتے ؟۔ گونڈورائو نے سوشیل میڈیا میں اس سلسلے میں سوال اٹھایا ہے کہ مودی جی کے اقتدار میںآئے ہوئے 8 سال گزر چکے ہیں ، اس میعاد میں ای ڈی ، آئی ٹی اور سی بی آئی نے کبھی بھی بی جے پی لیڈروں کے گھروں کا رخ نہیں کیاہے۔ یہ جانچ ایجنسیاں  صرف اپوزیشن جماعتوں کو ہی ٹارگیٹ کررہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ بی جے پی کے لیڈران نہایت پاکیزہ ہیں اور انکے علاوہ کوئی ایماندار نہیں ہیں ۔ ڈی کے شیوکمار کو ذہنی طور پر پریشان کرنا ہی ان چھاپوں کا اہم مقصد ہے ۔ ای ڈی اور سی بی آئی بلاوجہ ڈی کے شیوکمار کو ٹارگیٹ کررہے ہیں ، ای ڈی اور سی بی آئی کی جانچ میں شیوکمار برابر تعاون کررہے ہیں باوجود اسکے انکے گھروں پر چھاپے مارے جارہےہیں ۔