سنتے بنور کے سراج احمد کی عمرہ سے واپسی پر دوست و احباب نے کیا استقبال

اسٹیٹ نیوز

چنگیری:۔دوا بیج اور کھاد کے معروف کاروباری داونگیرے ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیرمن چنگیری تعلق ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے اعزازی صدر ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے کنوینرچنگیریتعلق کے قصبہ سنتے بنور کے کےسراج احمد اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سفر عمرہ پر گئے ہوئے تھے ۔سراج احمد کی عمرہ واپسی پران کے آبائی شہرمیں ان کے دوست احباب میں کنڑا اخبار پرجاوانی کے نمائندہ معلم و چنگیری تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے صدر کے یس ویریش پرساد۔معلم یم بی ناگراج کاکنور۔کنڑا اخبار کے نمائندہ یس جے کرن کمار۔کمار بیلگنوڈ ۔ناگراج اور کے صدیق احمد نے کے سراج احمد کو سفر عمرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔