18/مہینوں کی خدمات سے میں مطمئن ہوں؛ آئی پی ایس لکشمی پرساد،جو تعائون سابقہ ایس پی کو ملا ہے وہ مجھے بھی ملے:متھن کمار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:پچھلے18 مہینوں کے دوران شیموگہ میں بطور ایس پی جو خدمات میں نے انجام دی ہیں،اُس سے میں مطمئن ہوں اور مجھے یہاں کے میڈیاکی طرف سے بہتر تعائون حاصل رہا۔شیموگہ میں میں نے بہت کچھ سیکھا اور جو کام امن وامان بحال رکھنے کیلئے کرنا تھا اُسے میں نے انجام دیاہے۔اس بات کااظہار سابق ایس پی لکشمی پرسادنے کیا ہے ۔انہوں نے آج یہاں کےپریس ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ الوداعی جلسے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ کا میڈیا نہایت سنجیدہ میڈیاہے اور ہر کام کو تحقیقی اندازمیں انجام دیتاہے،اس سے مجھے خوشی ہوتی ہے کہ یہاں فیک نیوز کابازار گرم نہیں ہے۔اس دوران نئے ایس پی کا استقبال کیاگیا،جس میں ایس پی متھن کمارنے بات کرتے ہوئے کہاکہ جو تعائون سابقہ ایس پی کے ساتھ یہاں کے میڈیا کا رہاہے وہی تعائون میرے ساتھ بھی برقرار رہے تو مجھے یہاں کام کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس سے پہلے کے ایس پی نے جو منصوبے عمل میں لائے تھے،اُنہیں میں جاری رکھونگا ،ساتھ ہی ساتھ وقت کے ساتھ نئے منصوبوں کو رائج کرونگا ،عوام اور میڈیا کاتعائون ضروری ہے ۔اس موقع پر پریس ٹرسٹ کے صدر این منجوناتھ اور شیموگہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے صدرگوپال ایڑگیرے وغیرہ موجودتھے۔