16 اکتوبرکو ذیابطیس بیداری مہم ؛ نئے آلات کی نمائش بھی ہوگی : ڈاکٹر پرتھوی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : ون لائف ٹرسٹ کی جانب سے 16 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 2 بجے تک شہر کے کوئمپو رنگا مندر میں ذیابطیس بیداری مہم کااہتمام کیا گیا ہے ، اس بات کااظہار ٹرسٹ کے مینجنگ ٹرسٹی اور میٹرو اسپتال کے میڈیکل ڈائر کٹر ڈاکٹر بی سی پرتھوی نے کیا ہے ۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئےکہا کہ پہلی دفعہ شیموگہ میں ذیابطیس ( شوگر ) کے علاج کے لئے آیورویدا، آلوپتھی ، یوگا سمیت مختلف اقسام کے مشترکہ نظام کا قیام کیا گیاہے جس میں تبادلہ خیال بھی کیا جاسکتاہے ۔ شوگر کی بیماری کے ساتھ انسان آرام دہ زندگی گزار سکتاہے ، اسکے لئے موجود ہ دور میں  ٹکنالوجی بہت ترقی کرچکی ہے ، اس ٹکنالوجی کو متعارف کرواتے ہوئے اس بیماری پر قابو میں لانے کے لئے تربیت دی جائیگی ۔ اس کانفرنس میں بیماری کے علاج میں استعمال ہونے والے جدید ٹکنالوجی کے آلات کی بھی نمائش کی جائیگی اور سوال جواب کا موقع بھی دیاجائیگا ۔ شوگر کی بیماری کے تعلق سے زیادہ سے زیادہ معلومات یہاں فراہم کی جائینگی ۔ کانفرنس کا افتتاح رکن اسمبلی کے یس ایشورپا کرینگے ، پروگرام میں ڈی ہیچ او ڈاکٹر راجیش سرگی ہلـی ، ڈاکٹر پی لکشمی نارائن آچار، ڈاکٹر ٹی یس تیجسوی ، ٹی یم اے ای کالج کے ڈاکٹر ہیرے مٹھ مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرینگے ۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شنکر ، ڈاکٹر وجئے کمار، رحمت اللہ، بدری ناتھ وغیرہ موجود تھے ۔