حلال تحریک کے نام پر حراساں کرنے والوں پر ہوگی کارروائی:الوک کمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہاسن:۔ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے حلال تحریک چلائی جارہی ہے ، اس تحریک کے نام پراگر کوئی قانون کو اپنے ہاتھ میں لیکر کسی کو حراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اس بات کااظہار ریاست کے قانونی نظم ونسق کے اے ڈی جی پی الوک کمارنے کیاہے۔انہوں نے یہاں اپنے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ قانونی دائرے میں رہ کر کوئی بھی احتجاج کرسکتاہے،لیکن قانون کی خلاف ورزی کرنےو الےتنظیموں اور افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اگر احتجاجی قانونی کے دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں تو اس کیلئے ہمارا کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اس تعلق سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کیلئےتمام اعلیٰ افسروں کو ہدایت جاری کی ہے۔