شیموگہ میں ماب لنچنگ کی واردات،تین نوجوان زخمی؛معاملہ درج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرمیں مسلم نوجوانوں کی ماب لنچنگ کا واقعہ کل یعنی اتوارکی شام پیش آیاہے۔یہاں کے نیومنڈلی میں سبزی فروخت کرنےپہنچے سیدرحیم عرف چھوٹواور محمد شعیب کو نیومنڈلی کے کچھ شر پسندوں نے روکااو ران پرپٹاخے پھینکیں۔اس سے گھبراکر جب یہ دونوں وہاں سے واپس لوٹ رہے تھے تو قریب دس تا پندرہ نوجوانوں کا ایک گروہ ان پر حملہ آوارہوااور ان سے کہنے لگےکہ تم لوگ ہماری گلی میں کیوں کاروبارکیلئے آرہے ہو،اس کے علاوہ شرپسندوں نے انہیں مذہب کی بنیاد پر گالیاں بھی دی۔شرپسندوں نے ان پر ڈنڈوں اورپتھروں سے وارکیا۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے عبدالرحمان نامی نوجوان ان لڑکوں کے قریب پہنچاتو اس پر بھی حملہ کرنے لگے،کسی طرح سے یہ تینوں اپنے آپ کوبچاتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے او رزخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہوئے۔رحیم اورشعیب کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ رحمان کومعمولی چوٹیں آئی ہیں۔اس تعلق سے پولیس نے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی دی تھی،لیکن ایف آئی آر داخل نہیں ہوا تھا ۔ بلاآخر بہوجن کرانتی مورچہ کے محمد وثیق اور عمران خان ،امجدخان ،اظہر،مجاہدمجو،سید سہیل،محمد ناصف نے جدوجہد کرتے ہوئے اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کرنے کیلئے متاثرین کی مددکی اور ایف آئی آرد درج کروایا۔تاحال اس تعلق سے کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔