شیموگہ کی عوام خوفزدہ نہ ہو: یس پی متھون کمار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : شہر میں کل رات دو شر انگیز واقعات پیش آئے ہیں ان واقعات کو پولیس سنجیدگی سے لی ہوئی ہے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے عوام اسطرح کے واقعات سے پریشان نہ ہو، اس بات کی اطلاع یس پی متھون کمار نے دی ہے ۔ انہوںنے کل رات بھرمپا نگراور سیگے ہٹی میں پیش آنے والے ناخوشگوار معاملات پر میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ سیگے ہٹی اور بھرمپا نگر کی وارداتوں کے تعلق سے چھان بین کی جارہی ہے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے جلد ہی ملزمان کو تحویل میں لیا جا ئیگا ۔ شہر میں حفاظتی اقدامات بحال رکھنے کے یس آر پی اور ڈسٹرکٹ آرمڈ فورس کی ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں اور مقامی پولیس بھی مستعدی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ شہر میں جو کوئی شر پھیلائے گا اور جو انکی پشت پناہی کریگا انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔