کیا سائوتھ بلاک کانگریس کیلئے آصف مسعودکا نام ہورہاہے فائنل؟

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ سائوتھ بلاک کانگریس کی قیادت کیلئے پچھلے کئی مہینوں سے مختلف کانگریسی لیڈران کوشش کررہے ہیں، چونکہ یہ بلاک اقلیتوں کی اکثریت والاعلاقہ ہے ،اس لئے اس علاقے سے اقلیتوں کونمائندگی دینے کیلئے کانگریس پارٹی میں مطالبہ کیاجاتارہاہے،مگرضلعی سطح پر کانگریس پارٹی میں الگ الگ گروہ ہونے کی وجہ سےقیادت طئے کرنے میں بڑے پیمانے پر دشواریاں پیش آرہی تھیں،لیکن ایسالگ رہاہے کہ اس وقت کانگریس پارٹی کایہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق شیموگہ کے سائوتھ بلاک کانگریس کی قیادت سابق کارپوریٹر آصف مسعود کو دی جائیگی،آصف مسعود کا نام آخری مرحلے میں ہے اور جلدہی اس تعلق سے احکامات جاری ہونگے۔اس عہدے کو حاصل کرنے کیلئے کانگریس کے کئی مسلم کانگریسی اراکین جدوجہد کررہے تھے۔انتخابات قریب ہیں،ایسے میں پارٹی کے اندرونی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے ضلعی سطح پر ابھی تک کام نہیں ہواہے،کئی کمیٹیاں یوں ہی اپنے حال پر چل رہی ہیں،جنہیں کوئی پوچھنے والانہیں ہے،جبکہ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کیلئے حلقہ وار کام کرنا شروع کردیاہے اوردرجنوں نشستیں ہورہی ہیں اور پارٹی کارکنان اپنے لئے راہیں ہموار کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔دیکھنایہ ہے کہ کانگریس پارٹی کے سائوتھ بلاک صدرکی ذمہ داری آصف مسعود کو دی جاتی ہے تو وہ کس طرح سے کام کرینگے؟۔