آٹو رکشا کرایوں کے تعلق سے14 نومبر کو ہوگا فیصلہ، میٹر لازم استعمال کیاجائے:ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آٹو رکشاکے کرایوں کے تعلق سے14 نومبر کو خصوصی نشست کا انعقادکیاجائیگا،جس میں کرایوں کے تعلق سے فیصلہ ہوگا۔اس بات کااظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی نے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں آٹو ڈرائیور یونین،آٹو ونرس یونین کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ تمام آٹو رکشائوں پر میٹر لگایاجائے،کم ازکم کرایہ کو طئے کرنے کے بعد ایک مہینے میں ہی میٹر کا استعمال لازم قرار دیا جائے ۔ الیکٹریکل آٹو چلانے والےڈرائیوروں کو بھی یونیفارم پہنناہوگا،انہیں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ کچھ آٹو ڈرائیوروں نے بتایاکہ الیکٹریکل آٹو چلانے والے ڈرائیوروں کو بعض مقامات پر سفید یونیفارم پہننے کیلئے کہا گیا  ہے،اس پر ڈی سی نے کہاکہ تمام آٹو ڈرائیورس خاکی یونیفارم ہی پہنیں۔اس دوران اصفرباشاہ نامی آٹو ڈرائیورنے بات کرتے ہوئے کہاکہ کم ازکم کرایہ50 روپئے کیاجائے، سال 2016 سے اب تک کرایوں کی رقم میں اضافہ نہیں کیاگیاہے۔میناکشی بھون اور کرناٹکاسنگھاکے روٹ پر کے ایس آرٹی سی بسوں کی آمدورفت کو بحال کیاجائےتاکہ آٹو ڈرائیوروں کو معقول کرایہ مل سکے۔اس دوران ڈپٹی کمشنرنے یہ فیصلہ بھی لیاکہ بس اسٹانڈ اور ریلوے اسٹیشن میں پری پیڈ آٹو اسٹانڈ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔نشست میں ایس پی متھون کمار،آرٹی او،گنگادھر موجودتھے۔