بنگلورو:۔مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے جے ڈی ایس کی پنچ رتن یاتراکو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیاگیاہے۔سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے اس تعلق سے آگاہ کیا ہے ۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ مہم بد نظمی کا شکار نہ ہو اس لئے پارٹی کے لیڈروں نے ایک ہفتے کیلئے یاترا کو ملتوی کرنے کی صلاح دی تھی۔انہوں نے آج اس یاتراکاافتتاح سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈانے آغازکیاتھا،دوپہر2 بجے مول باگل میں عوامی اجلاس کاانعقادکیاگیا تھا،اس کے بعد کی یاتراکو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیاگیاہے۔
