شیموگہ:۔الیکشن کےدوران اگر وزیر اعظم نریندرمودی صرف ہاتھ گھمائینگے تو راہول گاندھی گُم ہوجائینگے ،پھر بعدمیں کانگریسیوں کو الیکشن چھوڑکر راہول گاندھی کو ڈھونا پڑیگا ۔ اس بات کااظہار سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی کے ایس ایشورپانے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سدرامیا نے سوال اٹھایاہے کہ اگربی جے پی کو پسماندہ طبقا ت سے اتنی ہی محبت ہے تو ایشورپاکو وزیر اعلیٰ کو بنائیں لیکن میں سدرامیا کو یہ تجویز دینا چاہونگاکہ آپ اتنی جھوٹی محبت نہ جتائیں،ہماری پارٹی میں سب کو معلوم ہے کہ کب کسے اور کیا عہدہ دینا ہے ۔اگر واقعی میں کانگریس پارٹی اقلیتوں، دلتوں اورپسماندہ طبقات کی ہمدرد ہوتی توامبیڈکر اوربابو جگ جیون رام کو ہرانے میں اہم کردار ادانہ کرتی۔مزید انہوں نے کہاکہ سدرامیاکے گھوٹالے جلدہی سرعام ہونگے،اس تعلق سے دستاویزات جمع کئے جارہے ہیں،ہم بغیر ثبوت کے کوئی بات نہیں کرتے،ان کے دورِ حکومت میں بی جے پی کے لیڈر این آر رمیش سے سدرامیا نے30.1 کروڑ روپئے وصول کئے تھے ، اس تعلق سے ہم جلدہی لوکا آیکتہ سے رجوع کرینگے۔
