داونگیرہ :۔ کرناٹک کے رکن اسمبلی یم پی رینوکاآچاریہ کے بھائی کے بیٹے کی گمشدگی کے تعلق سے پچھلے تین دنوں سے میڈیا میں زور دار بحث جاری تھی اور معاملے کو لے کر شیموگہ ۔ داونگیرہ پولیس پوری طرح سے سرگرم ہوچکی تھی ۔ سابق ریاستی وزیر اور ہونالی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی رینوکاآچاریہ کے بھتیجے چندرشیکھر کو تین دن قبل گھر سے لاپتہ ہونے کی خبریں آرہی تھی جسے لے کر پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی تھی ۔ ابتداء میں اس معاملے کو محض گمشدگی کا معاملہ قرار دیا گیا تھا بعد میں اسے اغواء کا معاملہ کہا گیا لیکن آج یہ معاملہ قتل کا بتایا جارہاہے ۔ ہونالی تعلقہ سے گزرنے والی تنگا نہر کے میں انکی کار ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہے ۔ چندر شیکھر کی لاش بھی کار کے پچھلی نشست میں پائی گئی ہے جس کی تصدیق ہوچکیہے ۔ وہیں دوسری جانب شیموگہ میں کرن نامی شخص کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ، کر ن چندر شیکھر کا دوست بتایا گیا ہے اور وہ ضلعی کورٹ کا ملازم بھی ہے ۔ تازہ اطلاع کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ۔
