رضامندی کے بغیر نابالغ بیوی کے ساتھ جسمانی ر شتہ کے خلاف وزارت داخلہ کو بھیجی ترمیم کی تجویز

نیشنل نیوز
دہلی: ۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونے کمار سکسینہ نے وزارت داخلہ کو ایک تجویز بھیجی ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ 15 سے 18 سال کی عمر کی بیوی کے ساتھ غیر متفقہ جنسی تعلقات کو عصمت دری اور تعزیرات ہند کے تحت قابل سزا سمجھا جائے۔وزارت داخلہ کے خط کے جواب میں، ایل جی نے دہلی پولیس اور محکمہ قانون کے ساتھ مشاورت کے بعد اس سلسلے میں ایک تجویز بھیجی ہے۔ ایل جی نے وزارت داخلہ سے سفارش کی ہے کہ وہ آئی پی سی کی دفعہ 375 کے استثنا 2 کو ختم کرے۔استثنا 2 یہ فراہم کرتا ہے کہ اگر 15 سے 18 سال کی عمر کی لڑکی شادی شدہ ہے، تو اس کا شوہر اس کے ساتھ غیر متفقہ جنسی تعلق قائم کر سکتا ہے اور آئی پی سی کے تحت اسے سزا دینے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سفارش کو نافذ کیا جاتا ہے اور آئی پی سی میں ترمیم کی جاتی ہے تو 15 سے 18 سال کی عمر کی بیوی کے ساتھ غیر متفقہ جنسی تعلقات عصمت دری کے مترادف ہوں گے اور یہ آئی پی سی کے تحت قابل سزا ہوگا۔ایل جی نے وزارت داخلہ کو ایک تجویز بھیجی ہے جس میں آئی پی سی کی دفعہ 375 کے استثنا 2 کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے نفاذ سے بچوں کو جنسی جرائم سے بچانے میں مدد ملے گی۔اس کے ساتھ ہی پوکسو ایکٹ کی بے ضابطگی کو بھی دور کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ نے دہلی ہائی کورٹ میں آئی پی سی کی دفعہ 375 کے استثنیٰ 2 کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی پر حکومتوں کی رائے مانگی تھی۔