ناراض نوجوان نے احتجاجاََ اپنی ہی بائک کو لگائی آگ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے بالمقابل آج شام دہشت کا ماحول دیکھا گیا ، دراصل ایک نوجوان اپنے مطالبات پورے نہ ہونے سے ناراض ہوکر اپنی ہی موٹر بائک کو آگ لگا کر احتجاج کرتا ہوا دکھائی دیا ۔ ناراض نوجوان کی شناخت ناگراج کے طورپر کی گئی ہے ۔ شہر کے امبیڈکر نگر کا ساکن ناگراج تنگا اپّر پراجکٹ کی سرکاری زمین پر اپنا مکان تعمیر کیا ہوا تھا جس پر پچھلے دنوں ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر چلادیا تھا ، اس معاملے کے بعد ساکنوںنے ڈپٹی کمشنر دفتر کے بالمقابل مسلسل احتجاج کیا تھا، لیکن اس نوجوان نے یہ کہہ کر ناراضگی جتائی کہ مطالبات کرنے پر بھی انہیں انصاف نہیں ملا ، اسی بات سے ناراض ناگراج نے اپنی موٹر بائک کو آگ لگادی ، اس واقعے کے بعد کچھ وقت کے لئے ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں افراتفری پھیل گئی، فائر برگیڈ نےجلتی موٹر بائک کی آگ کو بجھائی ہے۔ اس تعلق سے جئے نگر پولیس نے نوجوان کو تحویل میں لیا ہے ۔