مسجدوں ودیگر عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے پولیس نے جاری کی نوٹس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سیول پروٹکشن ایکٹ کے مطابق تمام مذہبی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے محکمہ پولیس نے نوٹس جاری کی ہے۔مسجدوں،چرچ اور مندروں میں ہورہی چوریوں کی روک تھام کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے کیلئے محکمہ پولیس نے نوٹس جاری کی ہے۔نوٹس میں بتایاگیاہے کہ مسجدوں،مندروں او رگرجاگھروں کے اطراف ایچ ڈی کوالیٹی کے کیمرے نصب کئے جائیں اور ایک ماہ تک کی ریکارڈنگ والے ڈی یو آر لگائے جائیں۔مذہبی مقامات کےاطراف واکناف روشنی کامناسب انتظام کیاجائے،جمع ہونے والے گولک کی رقم عبادت گاہوں میں رکھنے کے بجائے بینکوں میں رکھے جائیں،عبادت گاہوں کے اطراف سیکوریٹی گارڈ کو تعینات کیاجائے۔اگر کسی بھی مذہبی مقامات کے اطراف مشکوک حرکتوں کو انجام دینے والے کسی شخص کو دیکھا جاتاہے تو فوری طورپر112 یا پھر 9480803300 پر رابطہ کیاجائے۔اس کام کو فوری طورپر انجام دینے کی ہدایت محکمہ پولیس نے تمام عبادت گاہوں کے ذمہ داروں کو نوٹس کے ذریعے جاری کی ہے۔