بنگلورو:مودی نے کی ’اسٹیچو آف پرسپیرٹی‘ کی نقاب کشائی

سلائیڈر نیشنل نیوز
بنگلورو:۔پی ایم مودی نے جمعہ کو بنگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے میں بنگلورو شہر کے بانی نداپربھو کیمپے گوڑا کے 108 فٹ اونچے کانسے کے مجسمے ’اسٹیچو آف پرسپیرٹی‘ کی نقاب کشائی کی۔خیال رہے کہ یہ مجسمہ بنگلورو شہر کی ترقی میں کیمپے گوڑا کے تعاون کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔کیمپے گوڑا مجسمہ اور 23 ایکڑ کے تھیم پارک پر مشتمل یہ پروجیکٹ تقریباً 84 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سری  کیمپے گوڑا اور اوناکے اوباوا کے یوم پیدائش کے خصوصی دن پر کرناٹک میں آکر مجھے خوشی ہے۔ آج افتتاح کیے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں سے بنگلور کے شہری بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی۔اس موقع پر ریاست کرناٹک کے وزیر تعلیم اشواتھ نارائن نے کہا کہ دنیا کے کسی اور ہوائی اڈے میں اس کے بانی کا اتنا اونچا مجسمہ نہیں ہے اور یہ ورلڈ بک آف ریکارڈز میں ایک ریکارڈ کے طور پر جاتا ہے۔