شیموگہ :۔ شہر کے سائوتھ بلاک کانگریس کی قیادت اقلیتی کو عطاء کرنے کیلئے میں نے دو سال قبل ہی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے اب کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی نے سائوتھ بلاک کانگریس کیلئے کلیم پاشاہ کو نامزد کیا ہے یہ ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے اور ہم کے پی سی سی کے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں ۔ اس بات کااظہار ضلع کانگریس کے نائب صدر اور ضلع کانگریس اقلیتی شعبے کے سابق ضلعی صدر محمد عارف اللہ جئے ہند نے کیا ہے ۔ انہوںنے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل ہی ہم نے سائوتھ بلاک کانگریس کی قیادت مسلمانوں کو دینے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ اس علاقے میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی اکثریت ہے ، پارٹی کے کسی مسلمان کو اس علاقے کی قیادت دینے سے یہاں پر پارٹی کے کام کو انجام دینے میں آسانی ہوگی اس لحاظ سے ہم نے ضلع کانگریس کمیٹی میں مطالبہ رکھتے ہوئے تمام اقلیتی لیڈروں کو ساتھ لیکر جد و جہد کی تھی جس کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ مزید انہوںنے کہا کہ ہمیں پوری امید ہےکہ کلیم پاشاہ کی قیادت میں پارٹی کو مزید طاقت ملے گی اور آنے والے انتخابات میں وہ پارٹی کے امیدواروں کے لئے کام کرینگے ۔ کے پی سی سی کے اس فیصلے پر محمد عارف اللہ خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ پارٹی اقلیتوں کو مناسب مواقع فراہم کریگی ۔
