پرینکا کھرگے کوجان سےمارنے کی دھمکی،تحفظ فراہم نہ کرنے پر کانگریس برہم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بی جے پی اپنے معمولی قائدین کو تحفظ فراہم کررہی ہے ،لیکن سابق ریاستی وزیر اور چتاپورکے رکن اسمبلی پرینکاکھرگے کو جان سے مارنے کی دھمکی دئیے جانے کے باوجود اُنہیں معقول تحفظ فراہم نہیں کیاگیاہے،عوامی نمائندوں کوتحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس بات کااظہار کانگریس کے سینئرلیڈراور سابق وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کیاہے۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سےبات کرتے ہوئے کہاکہ رکن اسمبلی کوکھلے عام شوٹ کرنے کی دھمکی دئیے جانے کےباوجود پولیس نے کیا کارروائی کی ہے،شوٹ کے معاملے میں بی جےپی یا حکومت کا کیا موقوف ہے،منی کنٹھ راتھوڑ کون ہے،اس کے خلاف حکومت نے کیا کارروائی کی ہے،یہ جوابات کون دیگے۔مزید انہوں نے کہاکہ ریاست کی بی جے پی حکومت بٹ کوائن گھوٹالہ،پی ایس آئی گھوٹالہ،گنگا کلیان بورویل گھوٹالہ جیسے مدعوں پر آواز اٹھانے والے پرینکا کھرگے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے اور ممکن ہے کہ اس کیلئے سازش رچی گئی ہے۔اس تعلق سے پولیس تھانے میں دو ایف آئی آر درج کئے جانے کے باوجود اب تک کسی بھی طرح کی کارروائی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی حکومت نے انہیں معقول تحفظ فراہم کیاہے۔منتخب رکن اسمبلی ،سابق ریاستی وزیر کو شوٹ کرنے کی دھمکی دینے کے تعلق سے اب تک پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے،اب تک گلبرگہ ضلع میں نفرت کی سیاست نہیں ہوئی ہے، لیکن13 نومبر کو وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی گلبرگہ آمدہے،ایسے وقت میں ہمارے پارٹی کے کارکنان ہنگامہ مچا سکتے ہیں،لیکن اس کیلئے  ہم موقع نہیں دینگے،امن وامان کو بحال رکھنے کیلئےہماری پارٹی پابندہے۔البتہ حکومت اس تعلق سے غوروفکرکرتے ہوئے فوری طورپرپرینکاکھرگے کو تحفظ فراہم کرے۔