شیموگہ:۔انڈر16ون ڈے کرکٹ میچ میں ساگر تعلقہ کے ایک16 سالہ بچے نے165 گیندوں میں 407 رن بناکر ریکارڈ قائم کیاہے۔ضلعی سطح پر کرکٹ اکادمی کے ماتحت کھیلے جارہے ٹورنمنٹ میں ساگر سے نمائندگی کررہے تنمئے منجوناتھ نے یہاں کے پیسٹ کالج کے اٹل بہاری واجپئی گرائونڈ پر بھدراوتی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 165 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے407 رن بنائے اس طرح سے کرکٹ کلب آف ساگرکی ٹیم نے50 اوورمیں583 رن بنائے۔کھیل کے آغازمیں بھدراوتی میں بولروں کے پسینے چھڑانے والے تنمئے نے48 چوکھے اور24 چھکے لگائے۔کرناٹکا انڈر16 کی ٹیم نے بھی تنمئے نمائندگی کرتے ہیں۔ان کی یہ بیاٹینگ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ماناجارہاہے۔
