بنگلور : شیموگہ اسمبلی حلقے کی کانگریس ٹکٹ کے لئےضلع کانگریس کے نائب صدر امتیاز خان نے آج یہاں عرضی دائر کی ہے ۔ شیموگہ اسمبلی حلقے کی ٹکٹ کے لئے عرضی دائر کرنے والے یہ واحد دعویدار ہیں ۔ انہوں نے عرضی دائر کرنے کے بعد کانگریس کے سینیر لیڈروں سے تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ شیموگہ ، چکمگلور، داونگیرہ اور ہاویری سمیت چار اضلاع میں پچھلے کئی سالوں سے ایک دفعہ بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ سے محروم رکھا گیا ہے اس دفعہ بھی سماجی انصاف کے مطابق شیموگہ اسمبلی حلقے کے لئے کانگریس پارٹی مجھے ٹکٹ دے ۔ انہوںنے بتایا کہ یہاں موجود مسلمانوں اور دوسرے یس سی یس ٹی طبقات کے مطابق کانگریس پارٹی کا جیتنا آسان ہوگا اسکے علاوہ اس دفعہ شیموگہ کے ووٹران ایشورپا اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے خواہشمند ہیں ۔ مزید انہوںنے لیڈروں کو بتایا کہ پچھلی دفعہ بھی مجھے ٹکٹ سےمحروم رکھا گیا تھا لیکن اس دفعہ ٹکٹ اقلیتوں کو دے کر مسلم قیادت کو مضبوط کیا جائے ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس کے سکریٹری نیتاجی اقبال احمد وغیرہ موجود تھے ۔
