نریگا منصوبے کے تحت کورونا متاثرین کیلئے طبی سہولیات دی جائیگی : ایشورپا  

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ مہاتما گاندھی نریگا پروجیکٹ کے تحت ٹھیکداری کی بنیاد پرکام کرنے والے عملے کو کوویڈ انفیکشن میں نجی اسپتالوں میں علاج کروانے پر طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ری فنڈکی سہولیات د ی جائیگی۔ اس بات کا اظہار وزیر برائے ضلعی نگران کار کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےایک پریس کانفرنس میںبات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اس مشکل وقت میں حکومت عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے اور کئی طریقے کار سے سہولیات پہنچارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے کورونا متاثرین جو مہاتما گاندھی نریگا منصوبے کے تحت ملازمت کررہے ہیں اگر وہ کورونا کا علاج نجی اسپتالوں سے کرواتے ہیں تو انہیں طبی اخراجات کا ری فنڈ دیا جائےگا، جس کی قیمت 6ویںانتظامیہ اتھارٹی سی ای او برداشت کریںگے۔ گرام صدر اور ممبروں پر یہ حکم لاگو ہوتا ہے۔ نجی اسپتال کے جنرل وارڈ میںعلاج کروانے پر 10 ہزارروپئے ، ہائی ڈیپینڈڈینسی یونٹ میں 12 ہزار ، وینٹی لیٹر کے بغیر آئی سی یو کیلئے 15 ہزار ، وینٹی لیٹر والے آئی سی یو میں 25 ہزارروپئے دئے جائیںگے۔اس سہولیات کو حاصل کرنے کیلئے رورل ڈیولپمنٹ کمیشن کا عملہ ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ، ڈسٹرکٹ ایم آئی ایس کوآرڈینیٹر ، ڈسٹرکٹ آئی سی سی کوآرڈینیٹر ، اکاؤنٹ منیجر ،تعلقہ ایم آئی ایس کوآرڈینیٹر ، تعلقہ ٹیکنیکل کوآرڈینیٹر ، تعلقہ آئی ای سی کوآرڈینیٹر ، تمام تکنیکی اسسٹنٹ ،اور مزدور ں کا انتخاب کیا گیا ہے۔