شیموگہ :۔شیموگہ شہرکے آر ایم ایل نگرمیں جہاں لوگ مقیم ہیں اور کثیر تعدادمیں مکانات ہیں وہاں پر ترقیاتی کام انجام دینے کے بجائے کارپوریشن نجی لے آئوٹس میں اثرورسوخ کی وجہ سے تعمیراتی کام انجام دے رہاہے اس کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ سماجی کارکن وکانگریس لیڈر سیدنوراللہ نے کیاہے،انہوں نے آج اس تعلق سے ڈپٹی کمشنر کو پیش کئے گئے میمورنڈم میں کہاہے کہ ہر سال شہرکے آر ایم ایل نگر میں بارش کی وجہ سے یہ علاقہ سیلاب کی زد میں آجاتا ہے اوریہاں کی عوا م کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتاہے۔پچھلے کچھ دنوں سے یہاں پر سڑکوں کی تعمیر اور پانی کی نکاسی کیلئے تعمیراتی کاموں کو شروع کیاگیاہےجو خوش ائند بات ہے۔لیکن ٹھیکداروں اور نجی لے آئوٹ کے مالکان کی ملی بھگت سےیہاں پر نالوں کی تعمیر ی کا کام انجام دیاجارہاہے۔انہوں نے اس تعلق سے ضلع ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے شکایت کی ہے،انہوں نے اپنی شکایت میں کہاہے کہ نجی لے آئوٹ کے مالکان اور ٹھیکداروں نے غیر آبادی والے علاقوں میں نالوں کی تعمیری کے کام انجام دینا شروع کیاہے جوکہ قابل مذمت بات ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہاں پر ہورہے نالوں کی تعمیری کے کام سے نہ صرف عوام کے پیسوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے بلکہ میونسپل کارپوریشن کے ایماندار افسران پر بھی سوالیہ نشان لگ رہاہے ۔سید نوراللہ نے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ و ہ موقع پر پہنچ کر جائزہ لیں اور ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔
