14/ گرام پنچایت ا ور55 قریوں کو 433 کروڑ خرچ سے دی گئی ترقی ریاستی حکومت کی عوامی ہمدردی کو ظاہر کرتی ہے:بیرتی بسوراج

اسٹیٹ نیوز

چنگیری:۔تعلق کے سنتے بنور کے پی یس سی اسکول میدان چنگیریتعلق انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ڈپٹی کمشنر کا چلن قریوں کی سمت اجلاس کا افتتاح کے بعد ریاستی و ضلع انچارج وزیر بیرتی بسوراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاستی حکومت کی عوامی ہمدردی اس سے ثابت ہوتی ہے کہ ہماری حکومت اور چنگیری ر کن اسمبلی ماڈال ویر پاکشپا کے ذریعہ چودہ گرام پنچایت و پچپن قریوں کیلئے 433کروڑ روپیوں کی لاگت سے جو ترقیاتی کام حکومت اور مقامی رکن اسمبلی کی عوام سے ہمدردی ظاہر کرتی ہے۔حکومت کی اسکیموں سے معاشرے کے ہوفرد تک پنچانے کی سمت میں کام کیا جارہا ہے اس اجلاس میں تمام محکموں کے افسران کے موجود ہوتے ہوئے عوام کو چاہئے کہ موقع پر ہی آپ کا کام کرنے تیار افسران استفادہ کرتے ہوئے صحیح استعمال کرنا چاہئے ۔خواتین خود اعتمادی تنظیموں کے ذریعہ خود کفیل ہونے کے لئے ریاستی حکومت زیادہ اہمیت جو دے رہی ۔یس سی۔یس ٹی کے لئے ہماری حکومت نے جو ریزرویشن دیا یہ ریاست میں بی جے پی حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے ۔میرے مقامی ضلع کی طرح ہی داونگیر ضلع کو بھی پوری اہمیت دے رہا ہوں۔رکن اسمبلی و کے یس ڈی یل چیرمن کے ماڈال ویروپاکشپانے اپنے خطاب میں کہا تعلق میں تعلیم کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے 147 کروڑ روپئوں ترقی کے کام کیلئے دئے گئے ہیں 2018 سے اب تک 14گرام پنچایتوں کو 433 کروڑ روپئوں دے کر ترقیاتی کام انجام دئے گئے ہیں ۔تعلق میں 4200 لوگوں کو بغیر حکم ساگولی پتر دئے گئے علاوہ اس کے ریاست میں ایک مثالی تعلق کے طور شفاف پینے کا پانی جو سربراہ کیا جارہا ہے وہ چنگیری تعلق ہے ۔قدرتی آفات کا شکار 963 لوگوں کو گھروں کی مرمت کرنے 531 کروڑ روپئے مہیا کرائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر شیوانند کپاشی نے کہا کہ دیہاتوں میں بسنے والے افراد کو حکومت کی سہولیات گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر تمام محکموں کے افسران یہاں موجود مختلف شعبہ جات میں جملہ 687 اہل افراد کو حق پتر دیا گیا۔علاوہ مختلف مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کا انتظام اس موقع پر کیا گیا اس سے فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر اجلاس میں سابق مرکزی وزیر و رکن پارلیمان ڈاکٹر جی یم سدیشور،ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر چنپا،ضلع ایس پی سی بی رشیانت آئی پی یس ۔داونگیر یونیورسٹی سنڈیکیٹ ڈائرکٹر ماڈال ملیکارجن ،اسسٹنٹ کمشنر ولمنی تمننا۔گرام پنچایت چیرمن سدیشور۔چنگری تحصیلدار پٹاراجوگوڈا ۔ بلاک ایجوکیشن افسر کے منجوناتھ ۔تعلق پنچایت ایکزیکٹیو افسر پرکاش،ڈی ایس پی،ہونالی سنتوش۔ رینیو انسپیکٹر وشواناتھ ۔کے علاوہ تمام محکمہ جات کے افسران و گرام پنچایت اراکین شریک رہے۔