سید خالد احمد نے کیا داونگیرے جنوب اسمبلی حلقے سے امیدواری کا دعویٰ 

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ سنیئرکانگریس لیڈر ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی سید سیف اللہ کے فرزند سید سیف اللہ کا شمار سدارامیا کے قریبی حلقہ میں ہوتا ہے 2008ء عام اسمبلی انتخابات کی نامزدگی کے آخری مرحلے میں بذریعہ ہیلی کاپٹر داونگیرے شمال اسمبلی حلقے کا کانگریس ٹکٹ کے پی سی سی کی جانب پہنچایا گیا تھا مگر پہنچنے میں تاخیر کی وجہ بی فارم کسی کے بھی کام نا آیا۔اس وقت ان کے فرزند سید خالد احمد آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری کے عہدے پر ہیں سید خالد احمد ضلع یوتھ کانگریس انتخابات میں پارٹی میں بڑی جدوجہد کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کارکنون کے لئے ایک امید کی کرن کے طور پر ابھر کر ضلعہ سطح ۔پھر ریاستی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری تک اپنا سفر طئے کیااور ضلع میں ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا اور یس یس ملیکارجن کے ساتھ گہرے مراسم بنائے ہوئے اور شہر کے تمام طبقات کے لوگوں سے بالخصوص کانگریس پارٹی کے تمام حلقوں میں سید خالد احمد کی اپنی ایک الگ پہچان ہے ضلع بھر میں کانگریس پارٹی میں سید خالد احمدکی پارٹی کارکنان پر ایک اچھی پکڑ بھی دیکھنے میں پائی گئی سید خالد احمد2023ءعام اسمبلی انتخابات میں داونگیرے جنوب اسمبلی حلقے سے امیدواری کے لئے کانگریس پارٹی دفتر میں دو لاکھ روپیئے کی ڈی ڈی کے ساتھ اپنی عرضی داخل کی اور اردو اخباری نمائندے سے بذریعہ فون تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کا ایک ادنیٰ سا کارکن ہوں اور پارٹی نے مجھے خدمت انجام دینے کے لئے بہت سارے مواقعے فراہم کئے اور جہان کہیں بھی مثلآ گجرات ۔چھتیس گذ ۔اور تلنگانہ وغیرہ ریاستوں میں بطور پارٹی انچارج ذمہ داری سونپی میں نے ہر جگہ خوش اسلوبی کے ساتھ جہان موقع مئیسر آیا پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرایا مزید سید خالد احمد نے کہا کہ مجھے امید ہے اس مرتبہ یعنی 2023ء کو ہونے والے عام اسمبلی انتخابات میں مجھے پارٹی داونگیرے جنوب اسمبلی حلقے سے ضرور ٹکٹ دے گی اور شہر کے تمام لوگوں بالخصوص ووٹروں میں بھی میرے لئے ایک ہمدردی اور حلقہ کی ترقی کو لے کر لوگوں میں جو امید ہے اس پر پورہ اترنے اورپارٹی کے تمام بکھرے ہوئےاحباب کو ساتھ لے کر کام کرنے کی کوشش کرونگا ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا اور یس یس ملیکارجن سے بھی اس بات کی گذارش کرونگا کہ پارٹی اعلیٰ قائدین سے مجھے ٹکٹ کی سفارش کرینگے۔