یونایٹڈ انٹرنیشنل اسکول چکمگلور میں یوم اردوکاانعقاد

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔یوم اردو کے موقع پرشہرکی یونایٹڈ انٹرنیشنل اسکول میں جشن یوم اردونہایت عالیشان پیمانے پربز صدارت ضمیر احمد متولی مسجد جامعہ و بانی یونایٹڈ انٹرنیشنل اسکول چکمگلورو منایا گیا۔جلسے کا آغاز مولانا قاری عمر فاروق خطیب و امام مسجد بلال ٹیپو نگر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد سید یاسیر سعید نے حمد اورہدیٰ نے نعت شریف کا نذرانہ پیش ۔مہمان خصوصی میں جمشید احمد صدر انجمن ترقی اردو شاخ چکمگلور،نیاز احمد صدر کانگریس آئی مینارٹی سیل۔عایشہ ضمیر سکریٹری یونایٹڈ انٹرنیشنل سکول۔مکرم پاشاہ ۔راحیل پاشاہ تشریف فرما تھے۔اکبر خان اردو معلم نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔مھمان خصوصی جمشید احمد نے اپنے خطاب میں اردو کی ترقی اور ترویج کے سلسلے میں اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔صدر جلسہ ضمیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے، اسکو بچانا ہمارافرض ہے ۔ یونایٹڈ انٹرنیشنل سکول ایک واحد سکول ہے جوانگلش میڈیم ہونے باوجود 400 سے زائد طلباء اردو زبان کی تعلیم حاصل کرر ہے ہیں۔اس موقع علامہ اقبال کی زندگی پر بحث و مباحثہ کا مقابلہ  اور علامہ اقبال کے لکھے ہوئے اشعار پر مشاعرہ بھی رکھا گیا تھا جسے طلباء نے بڑے ھی عمدہ اوربہترین طریقہ سے طلباء نے نبھایا۔بہترین انداز سے اشعار پیش کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ۔ معلمہ ذکیہ سلطانہ کے شکریہ پر جلسے کا اختتام ہوا۔