فروری کے پہلے ہفتے میں شیموگہ ہوائی اڈے پر اتریگا ہوائی جہاز:یڈی یورپا

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔فروری کے پہلے ہفتے میں شیموگہ ائیر پورٹ پر ہوائی جہاز اترینگے۔اس بات کی اطلاع سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے دی ہے۔انہوں نے آج شیموگہ ہوائی اڈے کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ائیرپورٹ کا رن وے3110 میٹر لمبا ہے،جبکہ چوڑائی45 میٹرہے۔یہ رن وے بھارت کا دوسرا لمبا رن وے مانا گیا ہے۔اس ائیرپورٹ کے اپروچ روڈ کا تعمیری کام مکمل ہوچکاہے،اس کےعلاوہ آٹھ کلومیٹر لمباپیریفرل روڈ بھی مکمل ہوچکاہے،ساتھ ہی ساتھ ایپران ٹرمینل بھی آخری مرحلے میں ہے۔اے ٹی سی کی آٹھ منزلہ عمارت کا کام مکمل ہوچکاہے،ائیرپورٹ کے تحفظ کیلئے دس واچ ٹائور تعمیرکئے گئے ہیں اور دوالیکٹریکل سب اسٹیشن کا کام دسمبرکے آخرمیں مکمل ہوگا۔اس ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی کو بلایا جائیگا، فروری کے پہلے ہفتے میں ہی اس ہوائی اڈے کاافتتاح کیاجائیگا۔افتتاحی تقریب کیلئے مدعوکرنے کیلئے دسمبرکے آخری ہفتے میں وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کی جائیگی۔اس موقع پر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا، شیموگہ دیہی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی اشوک نائک وغیرہ موجودتھے۔