کیرےبلچی:۔داونگیرے ضلع چنگری تعلقہ کے قصبہ کیرےبلچی غوثیہ سرکل میں مدرسہ غوثیہ کی جانب سے 30 نومبر یعنی آج بروزچہارشنبہ بعد نماز عشاء اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی سلمان ازہری خطاب فرمائینگے۔ اس موقع پر چنگری شہر کی نورانی مسجد کے خطیب و امام مولانامحمدزبیر رضا غزالی۔کیرےبلچی مسجد اعظم کے خطیب و امام مولانا گلشیر رضا۔مسجد غوثیہ کے خطیب وامام مولانا مشکور عالم اور مبلغ سنی دعوت اسلامی سید غلام حُسین نوری ہبلی کانفرنس میں معاشرے کی اصلاح کے تعلق سے عوام سے خطاب کریں۔
