ووٹنگ لسٹ میں نام شامل کرنے بی یل اوز کو گھر گھر بھیجا جائے : امتیاز خان نے کارپوریشن کمشنر سے کیا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : ووٹنگ لسٹ میں ناموں کا اندراج کرنے کے لیے بی یل اوز کو گھر گھر بھیجا جائے تاکہ اس کام کو مزید بہتر بنایا جائے ، اس بات کامطالبہ کرتے ہوئے ضلع کانگریس کے نائب صدر امتیاز خان نے کارپوریشن کمشنر و اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کو ایک میمورنڈ م پیش کیاہے ۔میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ ضلع بھرمیں ووٹر لسٹ میں ناموں کا داخلہ ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہونے والوں کے ناموں کی تبدیلی،ناموں کی غلطیاں یا پتہ کی غلطی کے سدھارکیلئے مہم چلائی جارہی ہے،لیکن شیموگہ شہرسمیت ضلع کے مختلف مقامات پر مزدوروں،چھوٹے تاجروں کا طبقہ بڑے پیمانے پر اس مہم سے ناواقف ہے یاپھر متعلقہ بی ایل اوز تک نہیں پہنچ پارہاہے۔تعلیمی ،پسماندہ مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کی بڑی تعداد یہاں موجودہے،80 فیصد لوگ اس معاملے سے ناواقف ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے ووٹر لسٹ کو درست نہیں کرپارہے ہیں،اس لئے بی ایل اوز کوحکم دیاجائے کہ وہ گھر گھرجاکر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔اس موقع پر کارپوریٹر ایچ سی یوگیش،حسن علی خان آفریدی ،نیتاجی اقبال،ظفراللہ شریف،رمیش ہیگڈے اور بی عبدالسلام موجودتھے۔