ایس بی آئی بینک کے نام پر خاتون کو لگا56.1 لاکھ کو چونا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔اسٹیٹ بینک آف انڈیابینک سے ایس ایم ایس کو نامعلوم شخص کو بتائے گئے اوٹی پی کے بعد ایک خاتون نے اپنے بینک کھاتے سے56.1 لاکھ روپئے گنواں لئے ہیں۔یہ واقعہ شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ کے سبھاش نگرکی خاتون پوجاکے ساتھ پیش آیا ہے ۔ پوجاکے موبائل پر27 نومبر کو ایس بی آئی بینک کے طرزپر ایک نقلی ایس ایم ایس آیاتھا،جس میں پوجا سے پان کارڈ نمبر،آدھار نمبر پوچھاگیا تھا ،پوجا نے ان نمبرات کو اُسی ایس ایم ایس پر بھیجا جس کے بعد اسے ایک اوٹی پی ملا،اوٹی پی کو جیسے ہی پوجانے میسج میں اینٹرکیا تو اس کے اکائونٹ سے9300 روپئے نکالے گئے،اس کے آٹھ منٹ میں47.1 لاکھ روپئے نکالے گئے ۔پوجانے حال ہی میں اپنے باپ کی سبکدوشی سےملنے والی دس لاکھ روپئے کی رقم بینک میں جمع کی تھی ،جس میں سے اس نے56.1 لاکھ روپئے کھو دئیے ہیں۔اس تعلق سے پولیس تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔