پنچ رتن یاترا کے ختم ہونے تک بنگلور میں کوئی تقریب نہیں:کمار سوامی کا فیصلہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامینے بتایا کہ پنچ رتن یاتراکے اختتام تک بنگلورو میں کوئی   پروگرام منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کولار، چکبالا پور، بنگلورو دیہی راستے سے شروع ہونے والی پنچرتن یاترا میں ٹمکور ضلع میں پاواگڈا اورسرا شامل ہیں۔ نہ صرف پرانے میسورکے حصّے بلکہ کلیان کرناٹک اور شمالی کرناٹک کے حصوں میں بھی یاترا کرنے کا ارادہ ہے، تب تک بنگلور میں کوئی پروگرام منعقد نہیںکیا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ  جے ڈی ایس نے اس الیکشن کو کانگریس اور بی جے پی سے زیادہ سنجیدگی سے لیا ہے۔ یہ پارٹی کی بقا اور ترقی کا بھی سوال ہے۔ یہاں تک کہ پرانے میسور میں شہری علاقوں میں بی جے پی اور دیہی علاقوں میں کانگریس کے مضبوط ہونے کی پیش گوئی پہلے ہی کی گئی تھی۔ پنچرتن یاترا کے آغاز کے بعد پرانے میسور میں جے ڈی ایس میں پھر سے بہتری آئی ہے۔ اس سلسلےکو جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے والے کمارسوامی نے یاترا کو مسلسل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جے ڈی ایس ذرائع کے مطابق فروری کے آخر تک 150 سے زائد حلقوں میں پنچ رتن یاترا منعقد کی جائے گی، تب تک کمارسوامی نے بنگلور میں کوئی پروگرام نہیں کرینگے  ۔ انتہائی ضرورت کی صورت میں پارٹی دفتر میں میٹنگ ہو سکتی ہے۔ ویک اینڈ پر فیملی ممبرز سے ملنے کے علاوہ انہوں نے اپنا سارا وقت اضلاع میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ پنچ رتن یاترا پارٹی کے منشور کے نظریات کی تشہیر ہے، اس لیے اس یاترا کو عوام کے درمیان لے جایا جارہاہے  ۔دریں اثناء پارٹی کا کہنا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب پر تقریباً 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جے ڈی ایس ذرائع کے مطابق کمارسوامی بنگلورو میں بیٹھ کر مشق کے آخری مرحلے یعنی مارچ سے اپریل تک امیدواروں کا حتمی انتخاب کریں گے۔