ویکسین کےتعلق سےغلط معلومات پھیلانے والوں پر کارروائی کی جائے :بی جے پی اقلیتی مورچہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:،سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس، واٹس ایپ، فیس بک پر کوویڈ ویکسین کے تعلق سے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہے۔ اس تعلق سے سخت کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے آج ڈپٹی کمشنر اور ضلع ایس پی سے اپیل کی گئی ہے۔پہلے ہی ملک اور ریاست میں لوگ ویکسین کو لیکر خوفزدہ ہیں ۔ پچھلے کچھ دنوں سے عوام میں ویکسین کے تعلق بیداری دلائی جارہی ہے جس کے پیش نظر لوگ ویکسین لینے کیلئے آگے آرہے ہیں۔ان میں ویکسین لینے والے اقلیتوں کی شرح نہ کے برابر ہے ۔ ایسے پریشان کن حالات میں کچھ لوگ مسلسل یہ کوششیں کررہے ہیں کہ لوگوں کو کس طرح سےگمراہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلےتین دنوں سے واٹس ایپ ، فیس بک پر کوویڈ کی ویکسین کو لیکر افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ جو لوگ ویکسین لے رہے ہیں وہ 2 سال میں فوت ہوجاتے ہیںیا اس ویکسین کے مضر اثرات مرتب ہوں نے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ اتنا ہی نہیں ویکسین کے تعلق سے ایک فرانسیسی نوبل انعام یافتہ سائنس دان کے بیان کو توڑ مروڑ کر ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیاپر جعلی خبریں گردش ہورہی ہیں۔لوگ ایک بار پھر ایسی جعلی خبروں کی وجہ سے ویکسین لگانے سے خوفزدہ ہیں۔بی جے پی نےدرخواست کی ہے ایسے متعلقہ ٹی وی 9 ہندی چینل اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں پر کارروائی کرنے کا دبائو ڈالاگیا ہے۔اس موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلعی صدر محمد شفیع اللہ ،ضلعی نائب صدر ضمیر ،فقر الدین اور تنویر موجود تھے۔