رجحانات میں کانگریس کو اکثریت حاصل، پارٹی نے کہا- ’ہم ہی بنائیں گے حکومت‘

سلائیڈر نیشنل نیوز

کانگریس کے لیڈر پون کھیڑا نے کہا ’’(ہماچل پردیش میں) کوئی کانٹے کی ٹکر نہیں ہے، ہم مکمل اکثریت کی جانب گامزن ہیں اور مستحکم حکومت راہم کریں گے۔ ’آپریشن کیچڑ‘ کامیاب نہیں ہوگا اور ہم اسے کامیاب ہونے بھی نہیں دیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ فی الحال ہماچل پردیش میں کانگریس 38 سیٹوں پر آگے چل رہ ہے جبکہ بی جے پی 27 سیٹوں پر آگے ہے۔ تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے برتری حاصل کی ہے۔

گجرات انتخابی نتائج LIVE: بی جے پی کی آندھی پر منوج تیواری کو بھی نہیں ہو ریا یقین، کانگریس امیدوار نے کی خودکشی کی کوشش!

ات میں بی جے پی کی کارکردگی سے سبھی حیران ہیں۔ کانگریس لیڈروں نے بھی گجرات میں شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔ حالانکہ کانگریس کے گاندھی دھام سے امیدوار بھرت سولنکی نے ای وی ایم میں گڑبڑی کا الزام عائد کرتے ہوئے ووٹ شماری مرکز پر ہی خودکشی کی کوشش کر ڈالی۔ ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھرت سولنکی نے اپنے گلے میں پھندا باندھتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی۔ حالانکہ وہاں موجود لوگوں نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

اس درمیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے بی جے پی کی کارکردگی کو حیرت انگیز بتایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ رجحانات میں بی جے پی کو جتنی سیٹیں ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اس پر آنکھوں کو یقین نہیں ہو رہا۔