شیموگہ:۔شیموگہ محکمہ پولیس میں سال1993 سےخدمات انجام دےرہے اےایس آئی عتیق الرحمان کو فی الحال شیموگہ پولیس کے فنگر پرنٹ ڈویژن میں خدمات انجام دے رہے ہیں ،ان کی بے لوث خدمات کو دیکھتے ہوئے بہترین خدمات کے ایوارڈ سے نوازانے کیلئے منتخب کیاگیاتھا جس کے تحت پچھلے دنوں بنگلوروکے راج بھون میں منعقدہ تقریب میں اے ایس آئی عتیق الرحمان کو گورنر ہاتھوں کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔اس پُرمسرت موقع پر شیموگہ ضلع پولیس کی جانب سے اے ایس آئی عتیق الرحمن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
