چوربازارمیں معمولی بات پر جھگڑا،چاقو چھُری سے حملہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکے چوربازارمیں دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑاہواہے،اس جھگڑے میں ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان پر چاقو سے حملہ کیاہے۔چوربازارکے فیاض اور اربازکے درمیان یہ جھگڑا ہواتھا،جھگڑے کی وجہ پیسوں کالین دین بتایاگیاہے،ارباز نے فیاض کو چاقو سے حملہ جس کی وجہ سے فیاض کو میگان اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیاگیاہے۔بتایاگیاہے کہ اربازنے فیاض سے کچھ رقم قرضے کے طورپر لی تھی لیکن اربازلوٹانے میں ٹال مٹول کررہاتھا،اس بات کو لیکر ارباز کوغصہ آیااور فیاض پر چاقو سے حملہ کیا۔اطلاع پاکر دوڈاپیٹے پولیس موقع پر پہنچی،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوچکاہے۔