
بنگلورو:۔کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کیلئے جے ڈی ایس نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔جاری کردہ فہرست میں کئی نئے نام بھی شامل ہیں۔آج پارٹی کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈاکی منظوری کے بعد پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے یہ فہرست جاری کی۔اس تعلق سے پارٹی کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فہرست کا خلاصہ کیاہے۔جملہ89 اسمبلی حلقوں کیلئے فہرست جاری کی گئی ہے،جس میں 6 مسلم امیدواروں کوبھی ٹکٹ دی گئی ہے۔مسلم امیدواروں میں ناصربابل صاحب بھگوان،کھانہ پور،سی ایم فیاض،ہمناآباد،ایس وائی, قادری ،بسواکلیان ،امان اُللہ،داونگیرے سائوتھ،محید الطاف،ہیبال شامل ہیں،جبکہ شیموگہ ضلع کیلئے بھدراوتی سے شاردا پاجی گوڈا،شیموگہ رورل سے شارداپوریا نائک،تیرتھ ہلی سے راجا رام شامل ہیں،ساگر،شکاری پور،شیموگہ اربن اور سورب سے کسی بھی امیدوار کا نام ابھی تک طئے نہیں کیاگیاہے۔
