داونگیرے:دن دہاڑے لڑکی کاقتل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے؛شہرمیں آج صبح سویرے ایک لڑکی کا نامعلوم شخص نے قتل کیا ہے ۔ یہ واردات یہاں کے پی جے بڑاونے کے چرچ روڈ پر پیش آیاہے۔ چاند سلطانہ(26) مقتولہ ہے،یہ لڑکی وینوبا نگر میں آڈیٹنگ کا کام انجام دی تھی،ہر دن کی طرح آج صبح وہ اپنی موٹر گاڑی پر سوارہوکر کام کیلئے روانہ ہوئی تھی،اس دوران ایک نامعلوم نقاب پوش اس کی گاڑی کو روکااورآناًفاناً میں گلا کاٹ دیااور سلطانہ موقع پر ہی ہلاک ہوئی۔بڑاونے پولیس تھانے کے حدودمیں یہ واقعہ پیش آیاہے،لڑکی کاقتل کیوں اور کس نے کیا اس کی تحقیقات چل رہی ہے،پولیس نے علاقے کے سارے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لینے شروع کردیاہے۔