بیف ایکسپور ٹ کرنےوالی کمپنیوں کے حلال سرٹیفکیٹ پر پابندی لگائیں:نصیراحمد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک میں غذائی اشیاء پرسے حلال سرٹیفکیٹ اور لوگو کو ہٹانے کیلئے بی جے پی کے ایم ایل سی کی جانب سے نجی بل پیش کرنے کی بات سامنے آرہی ہے،کیا حکومت بھارت سے ایکسپورٹ ہورہے گوشت پرسے حلال سرٹیفکیٹ کوہٹائیگی،یہ سوال ایم ایل سی نصیراحمدنے اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک سے بیرونی ممالک کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے سے بیف ایکسپورٹ کیا جارہاہے اگر ہمت ہے تو اُن بیف کمپنیوں کو دئیے گئے حلال سرٹیفکیٹ کو ہٹایاجائے۔آج انہوں نے بیلگائوی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بیف کو ایکسپورٹ کررہی بڑی بڑی کمپنیاں سنگھ پریوارکی ملکیت میں ہیں،اُنہیں حکومت کی جانب سے جو حلال سرٹیفیکٹ مہیاکی جارہی ہے اُس سر ٹیفکیٹ پر پابندی لگائی جائے،کوئی بھی سرٹیفکیٹ دیکھ کرکھانانہیں کھاتا،غذا کی پسند دستوری حق ہے،اس بنیادی حق پر بی جے پی حملہ کررہی ہے،لیکن اس حق کو چھیننا ناممکن ہے،اگر نجی بل لیجسلیچر میں پیش کیاجاتاہے تو ہم اس کی مخالفت کرینگے،کرناٹکا حکومت نے پہلے ہی جانوروں کے تحفظ کیلئے پابندیاں عائدکی ہیں،اب مزید حلال کے معاملے میں قانون بنانے کی پہل ہورہی ہے،اسے ہم برداشت نہیں کرینگے۔