مدرسہ امداد العلوم ساگرکی جانب سے20 حفاظ کی دستار بندی اور10 علماء کواعزاز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔مدرسہ امداد العلوم ساگر کا چھٹواںعظیم الشان جلسۂ دستاربندی عمل میں آیا،جس میں20 حفاظ اکرام اور 10 علماء اکرام کو مولانا سید طلحہ نقشبندی اور امیر شریعت کرناٹک مفتی صغیراحمد رشادی کے ہاتھوں شایہ پہنایاگیا اور20 حفاظ اکرام کی دستاربندی کی گئی اور مہتمم مدرسہ حافظ شفیع اُللہ کو بطور تحفہ بزرگوں کے ہاتھوں شایہ اورپگڑی پہنائی گئی ۔مدرسہ کے طلباء نے تقاریر، مکالموں،نعتوں کا مظاہرہ کیا ۔سکریٹری مدرسہ عبدالرحیم نے مدرسہ کا تعارف پیش کیا،مولانا عبدالعلیم رشادی نے علمائے کرام کا تعارف و استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔ مہمانوں کے طور پر مدرسہ امداد العلوم کے صدر ڈی مقبول احمد، شیخ احمد، حنیف شیخ،مجلس منتظمہ جمعیۃ لمسلمین کے صدر فیاض احمد آر اے کے، علمائے کرام میں مفتی مجیب اللہ رشادی،مولانا فضل الرحمان،مولانا عمران شاہی مولانا عثمان رشادی کے ساتھ ساتھساتھ دیگر علمائے کرام موجودتھے۔ جلسہ کے دوران مولانا اظہر الدین ندوی شکاری پور کا ترتیب دیاگیا مدرسہ کاترانہ پڑاگیا۔آخرمیں جلسے کے کنوینیر مولانا کلیم اُللہ شاہی نے شکریہ کلمات پیش کئے،مولاناسیدطلحہ کے خطاب کے بعد امیر شریعت کرناٹک کی دعا سے جلسے کااختتام ہوا۔