بنگلورو:۔ماہرین امراض اطفال کے مطابق کوروناکی تیسری لہرسے زیادہ تربچے متاثرہوں گے۔تیسری لہرکے بچوں پرہونے والے برے اثرات کی روک تھام کے لیے بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کی خاطربھارت بیوٹیک کمپنی کی جانب سے ویکسین تیارکی جارہی ہے۔اس ویکسین سے بچوں میں قوت مدافعت بڑھتی ہے یانہیں،اس کی جانچ کے لیے بھارت بیوٹیک کی جانب سے کوویکسین تیارکی جارہی ہے۔اس ویکسین کوبچوں پرآمانے کے لیے کلینیکل ٹرائل کے طورپرملک بھرکے 10اسپتالوں کاانتخاب کیاگیاہے،اس میں ایک اسپتال میسورکاچلوانبابھی ہے۔میسوروکے اس اسپتال کوبچوں کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے لیے منتخب کیاگیاہے۔ میسورومیڈیکل کالج آرایم اورڈاکٹرچیتن کاکہناہے کہ ویکسین کا وکلینیکل ٹرائل دورمرحلوں پرمشتمل ہے۔پہلے مرحلہ میں 12تا18سال کے بچوں پرویکسین کالینیکل ٹرائل کیاجائیگا ۔ دوسرے مرحلہ میں 8تا12سال کے بچوں کوکلینیکل ٹرائل کے دائرہ میں لایاجائے گا۔ماہ جون کے پہلے ہفتہ میں یہ کلینیکل ٹرائل شروع ہوگا۔آزمائشی کلینیکل ٹیسٹ کے لیے اسپتال میں تیاری کی جارہی ہے۔
