بنگلورو:۔کرناٹکا اسمبلی میں آج ایس سی ایس ٹی کو تعلیم او رروزگارکے شعبے میں اضافہ ریزرویشن دینےوالابل منظورکرلیاگیاہے۔یہ ریزرویشن15فیصد سے بڑھاکر17 فیصدکیاگیاہے۔سال2022 میں کرناٹکا ایس سی اور ایس ٹی سماج کےافرادکو تعلیمی اداروں اور ریاستی حکومت کے ماتحت آنےوالے محکموں میں بھی روزگارکیلئے یہ ریزرویشن عمل میں آئیگا۔ودھان سبھا میں وزیر قانون اور پارلیمانی امور جے سی مادھوسوامی کی طرف سے پیش کئے گئے اس بل کو برسرِ اقتداراور حریف جماعتوں نے مشترکہ طورپر تائیدکرتے ہوئے منظورکرلیاہے۔اسپیکر وشویشوریہ ہیگڈے کاگیری نے اس بل کو منظورکئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
